مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے روکنے کی قرار داد منظور کرلی ہے جبکہ امریکہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤکی وجہ سے جمعرات کو مصر نے اپنی قرار داد واپس لے لی تھی تاہم جمعہ کو وہی قرار داد نیوزی لینڈ، ملائیشیا، وینزویلا اور سینیگال نے سلامتی کونسل میں پیش کی ۔ قرار داد میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے روکا جائے۔
سلامتی کونسل کے تمام 14ممبران نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ پندرہویں رکن اور ویٹو پاور امریکہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا یہ پہلی قرارداد ہے جسے امریکہ نے گذشتہ 36 میں اسرائيل کے حق میں ویٹو نہیں کیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے روکنے کی قرار داد منظور کرلی ہے جبکہ امریکہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔
News ID 1869203
آپ کا تبصرہ